پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی بات غور سے سن رہی ہے کیونکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اُنہوں نے شہباز شریف کا کارکردگی کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ اُنہی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں۔ پنجاب کا انتظام چلانا آسان کام نہیں، تاہم سی سی ڈی سسٹم (CCD) کی بدولت صوبے میں عوام محفوظ ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب جمعرات کے روز لندن پہنچیں جہاں وہ 2 روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی تاکہ ماحولیاتی کانفرنس COP30 میں شرکت کر سکیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
مریم نواز شریف کانفرنس میں پنجاب کے فلیگ شپ منصوبوں، جن میں کلین پنجاب اور ای موبیلٹی پروگرام شامل ہیں پر بریفنگ دیں گی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے علاقائی قیادت کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کریں گی۔
لندن ایون فیلڈ پہنچنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو۔ pic.twitter.com/VmwcRj9Ntt
— Waheed Nazir (@WaheedN15) November 6, 2025
ان کے دورے کے دوران مختلف عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر، ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے عہدیداران شامل ہیں۔
قبل ازیں مریم نواز نے کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کا مشن ہے۔ انہوں نے کسان کارڈ، گھر گھر مفت ادویات کی فراہمی، اور راشن کارڈ اسکیم جیسے فلاحی منصوبوں کو حکومت کی کارکردگی کا ثبوت قرار دیا۔
مزید پڑھیں: 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
ان کے مطابق، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈر اُن کے گھروں پر فراہم کیے گئے، جبکہ 15 لاکھ شہری ہر ماہ 3 ہزار روپے کی مالی امداد راشن کارڈ کے ذریعے حاصل کر رہے ہیں۔












