408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ شاندار تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز کوئین میری کالج کے میوزک بینڈ کی پیشکش سے ہوا۔ اس موقع پر ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات نے وزیر اعلیٰ کو شال پہنائی اور پینٹنگز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پوزیشن ہولڈر طلبہ کی نشستوں پر خود گئیں اور انہیں مبارکباد دی۔

پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے لیے 173.8 ملین روپے کا ریکارڈ کیش پرائز مختص کیا گیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس 5 لاکھ روپے، میڈل اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ دوسری پوزیشن ہولڈرز کو 3 لاکھ روپے، میڈل اور سرٹیفکیٹ، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے کیش، میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

تقریب میں اس وقت جذباتی ماحول پیدا ہوا جب کرسچن ٹیچر کے مسلمان شاگرد اور مسلم ٹیچر کے کرسچن شاگرد کا تذکرہ ہوا۔ حاضرین نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔

جی سی یونیورسٹی لاہور کی میوزک سوسائٹی نے علامہ اقبال کا کلام پیش کیا جبکہ گرلز کالج وحدت کالونی اور کوپر روڈ کی طالبات نے صوفیانہ کلام سنایا۔ گورنمنٹ کالج گلبرگ کی میوزک سوسائٹی نے قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کیے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حافظ علی حمزہ کو تلاوت کی سعادت حاصل کرنے اور خدیجہ عبدالرزاق کو نعت خوانی پر اسٹیج پر بلا کر ان سے شفقت کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم