پنجاب حکومت نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں منعقدہ ریسورس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کتے پہلے اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی تعلیم، تھراپی اور بحالی سے متعلق تاریخی فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کو مزید خودمختاری دینے کا فیصلہ
اجلاس میں طے کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنایا جائے گا، جہاں عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔
So happy and grateful to share that my dream is finally becoming a reality, Alhamdulillah!
This project is something incredibly close to my heart.I have always believed that every special child deserves a special space, one that nurtures their uniqueness, supports their… pic.twitter.com/fx3THjxZTt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 5, 2025
اسکول میں طلبہ کو مفت کتابیں، یونیفارم، اسکول میل، اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جائے گی۔
جب کہ اوپن جم، سینڈ تھراپی، سینسوری گارڈن اور واکنگ ٹریک جیسی سہولتیں بھی بچوں کے لیے مفت دستیاب ہوں گی۔
مزید برآں، بورڈ نے ادارے میں ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے ایک جدید ریسورس سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
تاکہ آٹسٹک بچوں کی تربیت اور سیکھنے کے عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم میں داخلوں اور اسٹاف بھرتی کے عمل کا آغاز فوری طور پر کیا جائے۔
بورڈ نے ایوننگ شفٹ میں سیلف فائنانسنگ کے تحت تھراپی سروسز کی فراہمی کی بھی منظوری دی، تاکہ زیادہ سے زیادہ آٹسٹک بچے اور ان کے والدین ان سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘
اجلاس میں سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ، سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے شرکت کی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بورڈ کے اراکین نے آٹسٹک بچوں کے لیے پہلے سرکاری ادارے کے قیام پر وزیراعلیٰ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خصوصی بچوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن ثابت ہوگا۔













