اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان کے ساتھ آغاز کیا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے ابتدائی حصے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 160,112.71 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 1,015.93 پوائنٹس یعنی 0.64 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کی خریداری کی دلچسپی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹیٹ آٓئل، وافی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ اور ایم ای بی ایل سمیت اہم کمپنیوں کے شیئرز سبز زون میں غالب رہے۔

ایک اہم پیش رفت میں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں حکومت کی 659 ارب روپے مالیت کی پاور سیکٹر کے لیے گارنٹی کی منظوری، نیوکلئیر پلانٹس کے ٹیرف میں ردوبدل اور فرٹیلائزر مینوفیکچررز کے لیے نئی گیس قیمتوں کے پلان جیسے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں 1100 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں پر دباؤ برقرار

دوسری جانب، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ترسیلاتِ زر اکتوبر 2025 میں 3.4  ارب امریکی ڈالر رہیں۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار رہی، جہاں منافع کے حصول اور سرمایہ کاروں کے کمزور اعتماد کے باعث مجموعی کارکردگی متاثر ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 481.40 پوائنٹس یعنی 0.3 فیصد کمی کے بعد 159,096.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر، ٹیکنالوجی سے وابستہ اسٹاک مارکیٹس جمعہ کو گزشتہ 7 ماہ کی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کے خدشے سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں 1100 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں پر دباؤ برقرار

کیونکہ سرمایہ کار مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنیوں کے غیر معمولی منافع کے تسلسل پر غیر یقینی کا شکار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب، محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع جیسے بانڈز اور جاپانی کرنسی ین میں اضافہ دیکھا گیا۔

اب تک کے ہفتے میں عالمی سطح پر سب سے بڑا ٹیک انڈیکس 2.8 فیصد نیچے آیا ہے، جو مارچ کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ ہو سکتی ہے۔

جاپان کا نکیئی انڈیکس صبح کے وقت 1.8 فیصد گر گیا اور ہفتے بھر میں 4.7 فیصد کمی کی راہ پر ہے، جو مارچ کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔

مزید پڑھیں: مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

سیول میں کوسپی انڈیکس میں 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جس سے ہفتہ وار کمی 3.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

چِپ اور کیبل بنانے والی کمپنیوں کے حصص میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے شیئرز میں رواں ہفتے 20 فیصد سے زائد کمی آئی۔

اسی دوران بِٹ کوائن بھی 8 فیصد نیچے آیا، اور اس کی قیمت 101,092 امریکی ڈالرتک گر گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی کلاڈ کا کمال، سال کا کام گھنٹے میں، گوگل انجینیئرنگ ٹیم بھی حیران

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا

تھائی لینڈ کا کمبوڈیا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، حملے میں ایک فوجی زخمی

پانچ بڑوں کی ملاقات کا مطلب نہ ہی سمجھا جائے: بیرسٹر گوہر نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قتل کیس میں 17 ملزمان نامزد

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟