وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اکتوبر کے دوران ترسیلاتِ زر میں 11.9 فیصد اضافہ اور 3.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانی ملکی تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں: ستمبر میں ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت اور خون پسینے کی کمائی سے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔














