سری لنکا کے سابق ورلڈ کپ فاتح کپتان ارجنا رانا تنگا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں وہ سرخ کرتا پہنے نظر آئے، مگر کئی مداح انہیں پہچان ہی نہ سکے۔
یہ تصویر تمل یونین کرکٹ کلب کی 125ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران لی گئی جہاں رانا تنگا اپنے پرانے ساتھیوں سنتھ جیسوریا، اروندا ڈی سلوا اور متھیا مرلی دھرن کے ساتھ نظر آئے۔
61 سالہ راناتنگا، جو ماضی میں اپنی طاقتور شخصیت اور مضبوط جسمانی ساخت کے لیے مشہور تھے، اب نمایاں طور پر پتلے اور فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔
🇱🇰🏏 pic.twitter.com/H28ZlVZRhX
— Sanath Jayasuriya (@Sanath07) November 5, 2025
کچھ مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے فکر کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے ان کی اس تبدیلی کو سراہا۔

یہ تصویر خود سنتھ جیسوریا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیے:ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل
رانا اتنگا نے جولائی 2000 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ سیاست کے میدان میں داخل ہوئے اور سنہالا اُرومیا پارٹی کے رکن بنے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
یاد رہے کہ ارجنا رانا تنگا نے سنہ 1996 کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کو تاریخی فتح دلوائی تھی۔ آسٹریلیا کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، اروندا ڈی سلوا (107)، اسنکا گروسنگھا (65) اور کپتان رانا تنگا (47 ناٹ آؤٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔














