وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کے روز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے، جہاں وہ صدر الہام علییف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ہیڈر علییف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے پہلے نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیر خارجہ فاریز رزایف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علییف سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔














