فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان کی فوج کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولییف نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیرکو فوجی تعاون کے میدان میں خدمات کے اعتراف کے طور پر آذربائیجان کا اعلیٰ پیٹریاٹک وارمیڈل عطا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ سامنے آگئی

آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل جنرل کریم ولییف نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر کرنل جنرل کریم ولییف نے صدرالہام علییف کی جانب سے فوجی تعاون کے میدان میں خدمات کے اعتراف کے طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ پیٹریاٹک وارمیڈل عطا کیا، یہ اعزاز دو طرفہ فوجی تعاون میں غیر معمولی کردار پر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی

کرنل جنرل کریم ولییف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور معرکہ حق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں کامیابی کو سراہتے ہوئے پاکستان کی آزادی اور فتح کی آئندہ تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آرمی چیف نے معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کا ساتھ دینے پرآذربائیجان کی قیادت اورعوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے یومِ آزادی کی تقریب میں آذری دستے کی شرکت پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی بدولت بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

دونوں فوجی رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہمان جنرل نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہتے ہوئے دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر کرنل جنرل کریم ولییف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!