اترپردیش: شوہروں کا بیگمات کے ہاتھوں قتل، بیجا دوستیوں نے کئی گھر اجاڑ دیے

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش میں غیر مناسب تعلقات کے باعث شوہروں کے قتل کے متعدد ہولناک واقعات سامنے آئے ہیں جنہوں نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیمہ کی رقم حاصل کرنے کے لیے ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک کیس میں اجے نامی ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کی ساتھی انجلی نے اپنے شوہر راہول کو اس وقت قتل کرنے کی سازش رچی جب راہول کو دونوں کے غیر مناسب تعلقات کا علم ہو گیا۔

ملزمہ انجلی، درمیان میں مقتول شوہر راہول اور دائیں جانب شریک ملزم اجے۔

منصوبے کے مطابق اجے نے راہول کو کھیتوں کے قریب بلایا اور وہاں پہنچنے پر اسے 3 گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

اسی ضلعے سے ایک مشابہ واقعہ بھی سامنے آیا جہاں ایک خاتون کاجل نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کاجل نے پہلے شوہر کو نشہ آور گولیاں دیں پھر عاشق کے ساتھ مل کر اسے موٹر سائیکل پر نہر کے قریب لے گئی جہاں دونوں نے اسے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔

یہ واقعات اتر پردیش میں شوہروں کے قتل کی بڑھتی ہوئی لرزہ خیز وارداتوں کی کڑی ہیں۔

مزید پڑھیے: مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں

اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ میرٹھ میں رواں سال ہی پیش آیا تھا جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق 3 مارچ کو مسکان نامی خاتون نے اپنے عاشق ساحل شکلا کے ساتھ مل کر شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کر دیا۔ دونوں نے لاش کو 4 ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈرم میں بند کیا، اسے سیمنٹ سے بھر دیا اور ہماچل پردیش فرار ہو گئے۔

بعد ازاں مسکان نے خود اپنے اہل خانہ کے سامنے جرم کا اعتراف کیا جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: بیوی سے جھگڑے پر سسرالیوں نے داماد کی جان لی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام مقدمات میں غیر اخلاقی تعلقات اور گھریلو تنازعات مرکزی محرک کے طور پر سامنے آئے ہیں اور ملزمان کے خلاف قتل اور سازش کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟