پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ صدر کے اختیارات میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت جا رہے ہیں، 2 مہینے اہم ہیں، نومبر دسمبر میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔
منظور وسان نے بتایا کہ آپ چھوٹا کہہ لیں یا بڑا لیکن ان 2 مہینوں میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: ’’عمران خان مارچ میں نااہل ، جیل بھی جائیں گے ‘‘ منظور وسان کی پیشگوئی
اس سے قبل فروری 2023 میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہوکر جیل جائیں گے۔
منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے۔ عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جاناچاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔














