’’عمران خان مارچ میں نااہل ، جیل بھی جائیں گے ‘‘ منظور وسان کی پیشگوئی

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہونے اور جیل جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے۔ عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جاناچاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

عمران خان میں وہ جرات ہی نہیں کیونکہ جیل بھرو تحریک چلانے کے لیے سب سے پہلے خود کو گرفتاری دینا پڑتی ہے۔

وقتاً فوقتاً دلچسپ پیشگوئیاں کرنے والے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا ملک میں مہنگائی سے سرکاری چھوٹے ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، چھوٹے گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں جب کہ مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافے کا اعلان کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی