اپوزیشن اتحاد نے27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ  ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم پاس کروانے کی جلدی نہیں، کوئی بات راز نہیں رہی، خواجہ آصف

علامہ  ناصر عباس نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں جمہوری اداروں کو مفلوج اور آئین کی روح کو مسخ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے طاقتور طبقات وجود میں آگئے ہیں جو عوام کے حقوق چھین رہے ہیں، مارشل لا نافذ کرتے ہیں، ظلم و جبر کرتے ہیں اور کوئی ان کا احتساب نہیں کر پاتا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم اس اندھیری اور خطرناک ترمیم کے خلاف کھڑی ہو۔

علامہ ناصر عباس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر یہ نعرہ لگائیں کہ ’میں اس آئین پر یقین نہیں رکھتا، میں اسے تسلیم نہیں کرتا۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ملک، آئین اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم میں دہری شہریت کے خاتمے سمیت کیا کیا تجاویز دی گئی ہیں؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان عوام کی نمائندہ ہے مگر اب یہ ادارہ اپنی اصل روح کھو چکا ہے۔ آئین پر بار بار حملے ہورہے ہیں اور پارلیمان کو محض ایک مباحثی فورم بنا دیا گیا ہے۔ اسی لیے اب براہِ راست عوام کے پاس جانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تحریک کا آغاز اللہ کے نام سے کیا جائے گا اور ہر رات عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ایک نیا نعرہ بلند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وہی ہو گا جو عوام چاہیں گے، اور پارلیمان ہی عوامی طاقت کا اصل مرکز بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدوجہد پاکستان، آئین، اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے، اور پوری قوم کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ