سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
کمیٹی کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے اجلاس سے قبل کہا کہ اجلاس میں تمام شقوں پہ رائے دی جائے گی، امید ہے کہ آج شام 5 بجے سے قبل ڈرافٹ پر بحث مکمل کریں گے اور متفقہ ڈرافٹ سامنے لے آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جماعت کو رائے دینے کا حق ہے، تمام تجاویز کو دیکھا جائے گا اور اکثریت کی جو تجویز ہوگی اس مطابق فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع، 27ویں آئینی ترمیم زیر بحث
کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بطور احتجاج شرکت نہیں کی۔
اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی طرف سے مجوزہ شقوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔














