پاکستان اور بنگلہ دیش کی ہاکی ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی باہمی سیریز 13 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان ٹیم کا بھارتی فزیو تھراپسٹ کیوں؟
پاکستان ہاکی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل باہمی سیریز کھیلنے کے لیے ڈھاکہ پہنچ گئی ہے، یہ میچ 13، 14 اور 16 نومبر کو مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات اور دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے یہ دورہ اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی
دونوں طرف کے حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سیریز کھیل کے جذبے اور باہمی احترام کے ذریعے علاقائی تعاون کو فروغ دے گی۔














