پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت مزید بگڑ گئی ہے اور وہ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو سانس کی تلکیف کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم انہوں نے ان کے وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی خبر کی تردید کی۔
یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے، رانا ثنااللہ
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عرفان صدیقی کی موجودہ حالت کے پیش نظر ان کا آج (پیر) ایوانِ بالا کے اجلاس میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہوگا، جس کے دوران 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ایوانِ بالا میں اب بھی دو تہائی اکثریت موجود ہے اور ترمیم کی منظوری کے لیے درکار 64 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔














