آسٹریلوی سفیر نے مارگلہ پہاڑیوں پر کس کی جان بچائی؟

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے آج صبح اسلام آباد میں گرمی سے نڈھال ایک میمنے کی نہ صرف جان بچائی بلکہ اسے اپنی بچھڑی ماں سے بھی ملادیا۔

جانوروں سے حسن سلوک کے اس غیر ملکی رویہ کو ٹوئٹر پر شیئر کرنے کی دیر تھی اور ڈھیر لگ گئے آسٹریلوی سفیر کی تعریفوں کے۔  ٹوئیپس نے انہیں محبت اور تشکر کے جذبات سے نوازا۔

ہفتہ کی صبح مارگلہ کی ٹریل 3 پر ہائکنگ کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزکی نظر ایک میمنے پر پڑی جو گرمی کی شدت سے تنہا نڈھال تھا۔

اس واقع کی ایک ویڈیو اور دوتصویروں پر مبنی اپنی ٹوئیٹ میں آسٹریلوی سفیر نے بتایا کہ آج مارگلہ کی پہاڑیوں پرانہیں اپنی ہائکنگ کے دوران اچانک ایک خوبصورت تجربہ کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں نومولود بکری کا بچہ ملا۔

’اسے کچھ پانی پلایا، نرم دلی اور محبت سے دیکھ بھال کی اوراسے اس کی ماں سے ملانے کے لیے ایک شاپنگ بیگ میں اسے وی آئی پی سواری دی۔‘

انہوں نے کتھئی رنگ کے اس میمنے کو اپنے ہاتھ سے پانی پلانے، ایک خاتون کی گود میں بیٹھنے کی تصویروں سمیت شاپنگ بیگ میں میمنے کو اٹھا کرلے جاتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

خوشی کا احساس آسٹریلوی ہائی کشمنر کے چہرے اور ٹوئیٹ دونوں سے عیاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp