بی بی سی کی ٹرمپ مخالف رپورٹ پر تنازع، ادارے کی قیادت بحران کا شکار

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور چیف ایگزیکٹو برائے نیوز ڈیبورہ ٹرنَس نے ادارے پر جانبداری کے الزامات کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ایک سابق بی بی سی مشیر کی جانب سے تیار کردہ اندرونی رپورٹ میں متعدد غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ سے متعلق سنگین الزامات بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل غزہ جنگ کی کوریج میں دوہرا معیار، ظہران ممدانی بی بی سی پر برس پڑے

رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے معروف پروگرام پینوراما میں ٹرمپ کی 6 جنوری 2021 کی تقریر کے 2 حصوں کو اس طرح جوڑا گیا کہ وہ کیپیٹل ہل پر حملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

ٹِم ڈیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ استعفیٰ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور وہ چیئرمین اور بورڈ کے مکمل تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا جانشین ادارے کے آئندہ چارٹر منصوبوں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

بی بی سی کی دستاویزی فلم میں ٹرمپ کو اپنے حامیوں سے یہ کہتے دکھایا گیا تھا کہ ہم کیپیٹل کی طرف مارچ کریں گے اور ہم جہنم کی طرح لڑیں گے، جب کہ یہ دونوں جملے ان کی تقریر کے مختلف حصوں سے لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ جنگ میں جانبداری کا الزام، بی بی سی کے 100 ملازمین سمیت 400 اہم شخصیات کا ادارے کو خط

ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے بی بی سی کو 100 فیصد جعلی خبر اور پروپیگنڈا مشین قرار دیا۔

بی بی سی کے مطابق ٹِم ڈیوی آئندہ چند ماہ تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جب تک کہ ان کے جانشین کا تقرر نہیں ہو جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘