بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 30 نومبر 2025 تک موثر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان شدید خشک سالی کے خطرے سے دوچار، ماحولیاتی تبدیلی اور کم بارشیں بڑا چیلنج

نوٹیفکیشن کے تحت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم خواتین اور بچوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 https://Twitter.com/TawarePakistan/status/1987738000290402622

اسی طرح غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی آمد و رفت، گاڑیوں کے سیاہ شیشے اور اسلحے کی نمائش و استعمال پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، سیاسی جلسوں، احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

جبکہ عوامی مقامات پر چہرہ نقاب، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسی شے سے چہرہ ڈھانپنے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟

مزید برآں، دھماکا خیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں والدین و اساتذہ پر مشتمل اسکول انتظامی کمیٹیوں کا قیام

پولیس، لیویزاورایف سی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

نوٹیفکیشن میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرعملدرآمد رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟