سندھ: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ، ایک دن میں 727 نئے کیسز رپورٹ

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اتوار کی شب تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 727 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈیا پر جاری اعداد و شمار کے مطابق، کراچی ڈویژن میں 1,919 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 269 مثبت پائے گئے، جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1,359 ٹیسٹ کیے گئے اور 458 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 103 نئے مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 72 نئے داخلے ہوئے۔ اس دوران 150 مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے۔

سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اس وقت 271 ڈینگی کے مریض سرکاری اور 171 پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ صوبائی سطح پر اس ماہ اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 6,708 ہو گئی ہے، جبکہ اس سال اب تک مجموعی طور پر 12,284 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی

سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 987 بیڈز مختص کیے گئے ہیں، جن میں کراچی میں 256، حیدرآباد میں 165 اور باقی سندھ کے اضلاع میں 566 بیڈز شامل ہیں۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں 443 بیڈز ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن میں کراچی میں 164، حیدرآباد میں 213 اور دیگر اضلاع میں 66 بیڈز شامل ہیں۔

صوبائی ڈینگی نگرانی نیٹ ورک اس وقت 34 لیبارٹریز سے ڈیٹا حاصل کر رہا ہے۔ صوبائی صحت حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی جمع ہونے والے مقامات کو صاف کریں، کنٹینرز کو ڈھانپیں اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ