27ویں ترمیم: سینیٹ میں 67 ارکان کی حمایت موجود تھی، 3 بچا کر رکھے، فیصل واوڈا

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ اسٹیبلشڈ جمہوریت کے مداح ہیں، 27ویں ترمیم کی سینیٹ سے منظوری سے قبل ہی لوگوں کو مٹھائی کھلا دی تھی، ہمارے پاس 67 ارکان کی حمایت موجود تھی، 3 بچا کے رکھے تھے، اب 27ویں ترمیم کو چھوڑیں 28ویں کی بات کریں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اس ترمیم کی منظوری سے پہلے ہی مٹھائی کھلا چکا تھا، ایک سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ 27ویں ترمیم آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو 64 ووٹ درکار تھے، حکومت کے پاس سینیٹ میں 67 ارکان موجود تھے، 3 بچا کے رکھے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی نے مدد کی، جب بھی ایسی صورتحال آتی ہے تو پی ٹی آئی مدد کو آ جاتی ہے، 27ویں ترمیم کی بات اب چھوڑیں 28ویں کی بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہائبرڈ گاڑیاں بدلتی ہیں، اس طرح ہائبرڈ نظام بھی بدل رہا ہے، اب اپوزیشن کیوں پیٹ رہی ہے، چیئرمین سینیٹ نے 59 بار کہا کہ کیا کسی کو ان ترامیم پر اعتراض ہے تو کسی نے نہیں کہا کہ انہیں اعتراض ہے، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا نہ کہ خود کو رجسٹرڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان بچانے کا فارمولہ کیا ہے؟ فیصل واوڈا نے بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کیا ہوا تھا جبکہ سینیٹ میں اس معاملے پر کسی نے بھی تقریر نہیں کی، یہ لوگ کھلے عام حمایت نہیں کرتے، اندر سے مدد کرتے ہیں، ہم بھی ان کی مدد کرتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آئینی ترامیم پاس کروانے کے لیے پارلیمان میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جنہیں پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کوئی اردو بول سکتا ہے، انگریزی نہیں لکھ سکتا نہ پڑھ سکتا ہے، ترامیم پر بات کر کے وقت ضائع نہ کریں، ملک کو چلنے دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ