نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں گیس دھماکا ہونے کی تصدیق کے باوجود اسے پاکستان کے ساتھ لنک کرنے کی کوششیں کی جانے لگیں۔

سوشل میڈیا پر افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اکاؤنٹس جعلی لشکر طیبہ کے دعوے تیار کرکے پھیلا رہے ہیں، تاکہ دہلی میں ہونے والے دھماکے کو پاکستان کے ساتھ جوڑا جا سکے۔

دہلی میں جونہی دھماکا ہوا تو بھارتی میڈیا دبے الفاظ میں اسے پاکستان کے ساتھ لنک کرنا شروع ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ گیس بم دھماکا تھا۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن قریب گیس سلنڈر کا دھماکا، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

رپورٹس کے مطابق پولیس نے پہلے تصدیق کی کہ دھماکا سی این جی سلنڈر کے باعث ہوا تھا۔ تاہم اب پولیس پر مودی حکومت کی جانب سے سیاسی دباؤ ہے، جس کے باعث اہلکار کچھ بھی بتانے میں ہچکچکاہٹ کا شکار نظر آئے۔

دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد نئی دہلی اور اطراف میں سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا گیا تھا۔

پہلگام واقعہ کی آڑ میں ہی بھارت نے مئی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں مسلح افواج پاکستان نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔

اب جبکہ بھارت کو دفاعی محاذ پر عبرتناک شکست ہو چکی ہے تو وہ نا صرف خود پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، بلکہ اب افغان طالبان بھی بھارت کے ہمنوا نظر آرہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور افغان طالبان مل کر بھی دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔

مزید پڑھیں: آپریشن سندور پر فلم بنتی اس سے پہلے ہی پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ پر ڈراما بنادیا

’پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے بھارت کو شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی لیکن دشمن نے حملہ کردیا۔‘

بھارت کی اسی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسے نہ صرف دفاعی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سفارتی میدان میں بھی شکست ہوئی کیوں کہ دنیا جان چکی ہے کہ بھارت کسی بھی معاملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟