آپریشن سندور پر فلم بنتی اس سے پہلے ہی پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ پر ڈراما بنادیا

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراما انڈسٹری نے حالیہ دنوں بھارتی حکومت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو موضوع بناتے ہوئے ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے اپنے ہی سیاحوں کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا اور اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر کے حالات کو جنگ کی دہلیز تک پہنچایا۔ فلم کا مقصد عالمی برادری کے سامنے حقائق کو اجاگر کرنا اور فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت کو بے نقاب کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ٹیزر کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ مونس نامی صارف نے کہا کہ بالی ووڈ آپریشن سندور پر کوئی فلم بناتا اس سے پہلے ہی پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ واقعے پر ڈراما بنادیا۔

ایک صارف نے کہا کہ انڈیا کی اصلیت دکھانے کا یہ واحد راستہ تھا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا یہ فلم خاص طور پر انڈیا کے لیے بنائی گئی ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ یہ فلم ضرور دیکھیں گے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آخرکار پاکستان نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دہشتگردوں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی‘، پہلگام حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کی عجیب منطق

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیلی فلم نہ صرف ملکی ناظرین بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کرے گی

ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کی ہدایتکاری معروف اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے کی ہے، جبکہ اس کی کہانی علی معین اور عرفان چانڈیو نے تحریر کی ہے۔ اداکاروں میں شمعون عباسی، نازش جہانگیر، کامران جیلانی، حسن نیازی، حماد فاروقی اور سلیم شیخ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟