کپتانی کیلئے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں: یونس خان

پیر 30 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےکہا ہےکہ کپتانی کے لیے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

چارسدہ میں کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سےگفتگو میں سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم دو سالوں سے ٹاپ پلیئر ہے، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کی سیریز ہونی چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سےکھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اچھی اننگز سے ویرات کوہلی کی گریڈنگ اوپر ہوئی، کرکٹ کی پروموشن کے لیے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔

یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا زبردست فیصلہ ہے، اس سے کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری لانے کی گنجائش ہے، ڈیپارٹمنٹس کے پاس موقع ہےکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی ووڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟