آرمی مارکسمین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) سینٹرل میٹ کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔

45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ 2025 یکم اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک جاری رہا، جس میں پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمی فورسز اور چاروں صوبوں (پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان) کے علاوہ فیڈرل رائفل ایسوسی ایشنز کے 2000 سے زائد شرکا نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ISPR
Rawalpindi, 11 November, 2025:Closing Ceremony of 45th Pakistan Army Rifle Association (PARA) Central Meet was held at Army Marksmanship Unit (AMU), Jhelum. Field Marshal Syed Asim Munir, Chief of Army Staff (COAS), graced the occasion as Chief Guest.@OfficialDGISPR pic.twitter.com/3PC2JPZjP2
— Media Talk (@mediatalk922) November 11, 2025
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی

پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چاروں انٹر سروسز میچز جیت کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ پنجاب رجمنٹ نے ایک گروپ میچ جیتا۔

پنجاب رجمنٹ کے سپاہی محمد عرفان نے ماسٹر ایٹ آرمز کا اعزاز حاصل کیا۔ آرمی مارکسمین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈریڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی ۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے شرکا سے بات چیت کے دوران ان کی مہارت کو سراہا اور کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی ہدف بنے رہنا چاہیے۔
ملٹری کالج جہلم کی صدی کی تقریبات

بعد ازاں، فیلڈ مارشل آصف منیر نے بطور چیف گیسٹ ملٹری کالج جہلم (MCJ) کی صدی منانے کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے صدی کی یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، جس سے ادارے کی ایک صدی کی عمدگی اور ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

چیف آف آرمی اسٹاف نے ادارے کے کردار کو سراہا، جس نے قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کی تربیت دی اور ’عالمگیرینز‘ کی پاکستان اور اس کی افواج میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

چیف آف آرمی اسٹاف کے جہلم پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیویشن (IGT&E) نے ان کا استقبال کیا۔














