موبائل فون ڈیٹا 5G کی اسپیڈ سے کیسے چلائیں؟

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ کے فون پر انٹرنیٹ سست چل رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے موبائل فون پر انٹرنیٹ 5G کی اسپیڈ سے چلے تو اس کے لیے آپ کے فون میں ہی ایک ایسی سیٹنگ موجود ہے جس کو فعال کر کے آپ اس آپشن کو استعمال کر سکتے ہیں، اس کے لیے آپ اپنا موبائل فلائٹ موڈ پر ڈالیں، فلائٹ موڈ پر ہونے کے باوجود آپ کا موبائل ڈیٹا 5 G کی اسپیڈ سے چلے گا جو آپ کے لیے حیران کن ہو گا۔

اس لیے آپ اپنے فون کے ڈائلر سے کوڈ *#*#4636#*#* ڈائل کریں ۔ یہ کوڈ ڈائل کرنے کے بعد آپ کے موبائل کی سکرین پر 3 آپشن آ جائیں گے۔

Phone information1

Phone information2

Wifi information

یہ 3 آپشن موبائل سکرین پر آ جانے کے بعد آپ نے اپنے موبائل کو فلائٹ موڈ پر ڈال دینا ہے۔

اس کے بعد آپ کا موبائل ڈیٹا sim1پر چل رہا ہے تو آپ نے پہلے آپشن پر کلک کرنا ہے، اگر sim2 پر چل رہا ہے تو آپ نے دوسرے آپشن پر کلک کرنا ہے۔

آپ کے موبائل کی سکرین پر یہ آپشنز آ جائیں گے۔ آپ نے موبائل ریڈیو پاور کے آپشن کو آن کر دینا ہے۔

یہ آپشن آن کرنے کے بعد اگر آپ کا فون فلائٹ موڈ پر بھی ہو گا تو آپ کا انٹرنیٹ بغیر وائی فائی کے چلتا رہے گا جو آپ کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دے گا۔ آزمائش شرط ہے۔

نوٹ : سام سنگ کے سمارٹ فون صارفین کو عموما اس سیٹنگز میں مشکل پیش آتی ہے تاہم اس کا حل بھی موجود ہے۔ اس کے لیے سام سنگ صارفین اپنے سمارٹ فون کے  پلے اسٹور میں جائیں اور وہاں سے force LTE only ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس ایپ کو اوپن کریں تو آپ کے سامنے یہ سیٹنگز آ جائیں گیں۔ جہاں سے سام سنگ صارفین یہ سیٹنگز کر سکتے ہیں۔

تو جو لوگ اپنے موبائل کے ڈائلز پیڈ کے ذریعے یہ سیٹنگز اوپن نہیں کر سکتے تو وہ force LTE only ایپ انسٹال کر لیں، کام آسان ہو جائے گا۔

پرانے ورژن رکھنےاینڈرائیڈ صارفین بھی ایپ force LTE only انسٹال کر کے یہ سیٹنگز حاصل کر سکتے ہیں۔ آئی فون میں یہ سیٹنگز میسر نہیں ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp