کچہری خودکش دھماکا، اسلام آباد بار کونسل و بار ایسوسی ایشن کی مذمت، 3 روزہ سوگ کا اعلان

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل نے اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں اداروں نے حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہداکے اہل خانہ سے تعزیت، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کے قلب میں دھماکا سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے، سپریم کورٹ بار کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت

بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل نے اس واقعے کو بزدلانہ اور عدلیہ پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور عدالتوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے آئی جی اسلام آباد سے فوری طور پر ضلع کچہری کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

دونوں اداروں نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سے 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری حملہ ’ویک اپ کال‘ قرار، ہم حالتِ جنگ میں ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد بار کونسل نے جنرل ہاؤس اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجرموں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے، شفاف اور فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن نے عدلیہ کی آزادی اور قانونی برادری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی فوری طور پر بہتر بنائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ