اسرائیل کی انسانیت دشمنی: غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے استعمال ہونے والے سامان کا داخلہ روک دیا

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیسف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بچوں کی ویکسین کے لیے استعمال ہونے والی سرنجز اور بیبی فارمولے کی بوتلیں داخلے سے روکی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے امدادی ادارے جنگ زدہ علاقے میں ضرورت مندوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

یونیسف نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ بچوں کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلا رہا ہے اور نازک جنگ بندی کے دوران 1.6 ملین سرنجز اور ویکسین کی بوتلیں رکھنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے فریج غزہ پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ سرنجز اگست سے کسٹمز سے کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں، رپورٹ

یونیسف کے ترجمان نے کہاکہ سرنجز اور فریج دونوں کو اسرائیل نے ڈوئل یوز قرار دیا ہے، جس کے باعث ان کا کلیئرنس اور معائنہ مشکل ہو رہا ہے، حالانکہ یہ اشیا فوری ضرورت کی حامل ہیں۔

’ڈوئل یوز‘ سے مراد وہ اشیا ہیں جنہیں اسرائیل فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہونے کے قابل سمجھتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم اس نے پہلے کہا تھا کہ وہ خوراک، پانی، طبی سامان اور پناہ گاہ کی اشیا کے داخلے میں رکاوٹ نہیں ڈال رہا، جبکہ حماس پر انسانی امداد کی چوری کا الزام بھی لگایا ہے، جسے فلسطینی گروپ مسترد کرتا ہے۔

یونیسف نے بتایا کہ اتوار کو بچوں کی ویکسینیشن کی پہلی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں پولیو، خسرہ اور نمونیا کی ویکسین سے محروم 40 ہزار سے زیادہ 3 سال سے کم عمر بچوں کو پہنچنے کی کوشش کی گئی۔ مہم کے پہلے دن 2400 سے زیادہ بچوں کو متعدد ویکسین دی گئیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل حماس جنگ کے دوران غزہ میں 21 ہزار بچے معذوری کا شکار ہوگئے، اقوام متحدہ کا انکشاف

یونیسیف کے ترجمان کے مطابق ویکسینیشن مہم شروع ہو چکی ہے، لیکن ہمارے پاس دو مزید مراحل ہیں اور اس کے لیے مزید سامان درکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ