ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کا ایک فوجی سی-130 کارگو طیارہ منگل کے روز آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ وزارت دفاع ترکیہ کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 20 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں ہیلی کاپٹر اسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 افراد جاں بحق

ترکیہ کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ طیارہ آذربائیجان سے روانہ ہو کر ترکیہ واپس جا رہا تھا جب یہ حادثے کا شکار ہوا۔

ترک حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد آذربائیجان اور جارجیا کی متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کے قریب پہنچ چکی ہیں اور ملبے تک رسائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع وہاڑی میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ محفوظ رہے

وزارت دفاع نے کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طیارے میں فوجی سازوسامان اور عملہ موجود تھا، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

ترک صدر اور عسکری حکام نے حادثے پر گہرا افسوس ظاہر کیا اور متاثرہ اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ