پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں۔ کیپشن میں اقرا عزیز نے لکھا کہ جلد ہی ہمارا خاندان 4 افراد کا ہو جائے گا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس خوشخبری پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی، جبکہ 2021 میں اُن کے ہاں بیٹے کبیر کی پیدائش ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ‘متاثر ہونے اور نقل کرنے میں فرق ہے’ صبور علی اپنی شادی کا جوڑا پہننے پر اداکارہ اقراء عزیز پر برہم
اقرا عزیز پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے مقبول ڈراموں میں سنو چندا، رانجھا رانجھا کردی، رقیب سے، خدا اور محبت اور منت مراد شامل ہیں۔














