سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی: پاکستان کا ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج

یہ وضاحت 8 اگست 2025 کو جاری کیے گئے عدالت کے ’عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ‘ کے حوالے سے کی گئی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے اور اس کے ساتھ جاری کردہ ’عملی احکامات‘ کا بھی نوٹس لیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ عدالت کارروائی کو مرحلہ وار جاری رکھے گی اور اس دوران غیر جانب دار ماہر کے تحت جاری عمل کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی عدالت کا بھارت کو پاکستان کا پانی نہ روکنے کا حکم، حکومت کا خیرمقدم

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ غیر جانب دار ماہر کے تحت یہ کارروائی بھارت کی درخواست پر شروع کی گئی تھی، جس کا اگلا مرحلہ 17 سے 21 نومبر 2025 تک ویانا میں ہوگا۔

تاہم بھارت نے اپنی شرکت روکنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان اس عمل میں نیک نیتی کے ساتھ مکمل طور پر شریک ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر جانب دار ماہر نے قرار دیا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت کارروائی کی پیش رفت میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، اور یہ عمل طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ