حج قرعہ اندازی میں 3 بہن بھائیوں کا نام ایک ساتھ نکلنے پر جذباتی مناظر، ویڈیو وائرل

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر میں پیش آنے والا ایک روح پرور اور جذباتی واقعہ سوشل میڈیا پر دلوں کو چھو گیا۔ حج 2026 کی قرعہ اندازی کے دوران تین بہن بھائیوں کا ایک ساتھ نام نکل آیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ لمحہ ایسا تھا کہ خوشی کے آنسو بہہ نکلے، اور وہاں موجود ہر شخص اس منظر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2026: حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈلائن

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑے بھائی نے اپنی بہن کا نام قرعہ اندازی میں سن کر شکرانے کے طور پر سجدہ کیا۔ جذبات سے لبریز اس لمحے میں اگلا نام انہی کا پکارا گیا، اور پھر سب سے چھوٹی بہن کا بھی نام نکل آیا۔ تینوں بہن بھائی ایک دوسرے سے لپٹ کر رو پڑے کہ وہ سب ایک ساتھ اللہ کے گھر کے مہمان بننے جا رہے تھے۔

یہ منظر نہ صرف وہاں موجود لوگوں کے لیے ناقابلِ فراموش بن گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا، جہاں ہزاروں صارفین نے اس جذباتی لمحے پر خوشی اور عقیدت کا اظہار کیا۔

مصر میں ہر سال حج کے لیے قرعہ اندازی کا نظام لاکھوں درخواست دہندگان میں سے محدود نشستوں کے انتخاب کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس بار کی قرعہ اندازی میں یہ واقعہ خوش قسمتی اور ایمان کی ایک منفرد مثال بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر حج و عمرہ کی سربراہی میں جائزہ اجلاس، حج 1447ہجری کے لیے اہم ہدایات جاری

واضح رہے کہ اس سے قبل 2023 میں مراکش کی چار معمر بہنیں عائشہ، فاطمہ، حلیہ اور خدیجہ کا بھی ایک ساتھ حج کے لیے نام نکلا تھا، جس کی ویڈیو اسی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ