آئی سی سی رینکنگز میں بہتری، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے خلاف پہلے سنسنی خیز ون ڈے میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان نے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اس سنسنی خیز فتح سے نہ صرف 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی سری لنکا 5ویں نمبر پر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، قومی کھلاڑیوں کی پوزیشن کیا ہے؟

یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ہے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ قومی ٹیم اس وقت ٹیسٹ اور ٹی20 رینکنگ میں 7ویں نمبر پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز 2-1 سے جیتنے کے بعد پاکستان نے اپنی عمدہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، سلمان علی آغا نے 87 گیندوں پر شاندار ناقابلِ شکست 105 رنزکی اننگز کھیلی، جس میں دلکش اسٹروک پلے شامل تھا۔

ان کی اس کارکردگی پر انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ وہ آئی سی سی کی تازہ بیٹنگ رینکنگ میں 14 درجے ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے، جو ان کے کیریئر کا بہترین 639 ریٹنگ پوائنٹس کا اسکور ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

آل راؤنڈر حسین طلعت نے 63 گیندوں پر 62 رنز بنا کر بھرپور ساتھ دیا، جب کہ محمد نواز نے 36 رنز کی کارآمد اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 300 کے قریب پہنچایا۔

جواب میں سری لنکا نے بھرپور مقابلہ کیا۔ ونندو ہسارنگا نے 52 گیندوں پر 59 رنز اور سدھیرا سماراوکراما نے 39 رنز بنائے، مگر پوری ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 293 رنز تک محدود رہی۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟

فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 61 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں جمعرات کو اسی مقام پر دوسرا ون ڈے کھیلیں گی، جہاں پاکستان سیریز میں مسلسل دوسری فتح کے لیے پُرامید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ