ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ وہ آنے والی ٹی 20 سیریز میں بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ اس فارمیٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں واپسی: بابر اعظم اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ اعلان ہوگیا

دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ وہ جیسے ہی یہ رنز مکمل کریں گے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

اس وقت روہت شرما 159 میچوں میں 4,231 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بابر اعظم 128 میچوں میں 4,223 رنز بنا چکے ہیں۔ بابر نے اب تک 36 نصف سیینچریاں اور 3 سینچریاں بنائی ہیں اور ان کی اوسط 39.83 ہے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز (مردوں میں)

روہت شرما – 4,231 رنز (159 میچز)

بابر اعظم – 4,223 رنز (128 میچز)

ویرات کوہلی – 4,188 رنز (125 میچز)

جوز بٹلر – 3,869 رنز (144 میچز)

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیے: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

دوسرا اور تیسرا میچ 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان پیچھے رہ گئے

اس سیریز سے بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی بھی ہوگی۔ وہ آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اس فارمیٹ میں نظر آئے تھے۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

ڈونوون فریرا (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ناندر برگر، کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لونگی نگیڈی، میتھیو بریٹزکے، نکابا پیٹر، لہوان دری پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، اینڈیلے سمیلانے اور لیزاڈ ولیمز۔

پاکستان اسکواڈ:

سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی