چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ حزب اختلاف کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اور اذانیں دینا شروع کردیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے۔
بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ اور نعرے بازی
بلاول بھٹو نے کانوں میں ہیڈ سٹ لگا لیے۔ تحریک انصاف Go Zardari Go کے نعرہ بازی۔— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 12, 2025
اجلاس کے دوران جونہی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے احتجاج شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا۔
بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکین نے 27ویں ترمیم کے خلاف نعرے بازی کی۔ اپوزیشن اراکین نے ترمیم کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں اذانیں دینا شروع کر دیں، جس سے ایوان کا ماحول شور شرابے میں بدل گیا۔
اپنی تقریر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کسی کا باپ بھی 18ویں آئینی ترمیم کو ختم نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ جس شخص نے بھارت کے وزیراعظم مودی کو عبرتناک جواب دیا اور بھارتی طیارہ گرایا، اسے دنیا بھر میں عزت ملی، اسی کارنامے کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کسی کا باپ بھی چاہے تو 18ویں ترمیم ختم نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کے مطابق 27ویں ترمیم میں اسی اقدام کو شامل کیا گیا ہے جس کی انہوں نے حمایت کی۔














