مشہور گلوکار جان لیجنڈ کے شادی شدہ جوڑوں کے لیے قیمتی مشورے

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور گلوکار جان لیجنڈ نے شادی شدہ جوڑوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے قیمتی مشورے دیے ہیں۔
جان لیجنڈ کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار اور ہنسی خوشی گزارنا چاہتے ہیں تو پھر اپنے جیون ساتھی کی غلطیوں کو معاف کر دینا سیکھ لیں۔
سماجی رابطے کی ایپ ’انسٹاگرام‘ پر دی ڈریو بیری مور شو کے صفحے پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں نامور موسیقارجس نے 2013 میں کریسی ٹیگین کے ساتھ شادی کی تھی نے انکشاف کیا کہ وہ دن میں کئی بار اپنی اہلیہ سے معافی مانگتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی اب تک ازدواجی زندگی خوشگوار گزر رہی ہے۔

اپنے ویڈیو کلپ میں جان لیجنڈ نے شادی شدہ جوڑوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اچھی زندگی کے لیے معافی مانگ لینا ایک بڑا ہتھیار ہے۔ آپ معافی مانگ کر اپنی پوری زندگی کو اپنے جیون ساتھی کے ساتھ خوشگوار انداز میں گزار سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کے درمیان اکثر معمولی جھگڑا ہو جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ الگ ہو جائیں بل کہ جیون ساتھی کو معاف کر دینے میں اچھا ہونا چاہیے۔

جس کی غلطی ہے اسے اپنی غلطی تسلیم کر لینی چاہیے اور بس زندگی کو خوشگوار انداز میں آگے بڑھانا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کا جیون ساتھی اگر مزاحیہ ہو تو یہ اور بھی اچھا ہے، کیوں کہ جب آپ کے آس پاس کوئی ایسا ہوتا ہے جو آپ کو ہنساتا ہو تو آپ کی پوری دنیا ہی بدل جاتی ہے۔
کریسی ٹیگین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے جان لیجنڈ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں زیادہ معافی مانگتا ہوں اور کریسی مجھے معاف کر دیتی ہے۔ ایسا شائد تب ہے کہ کریسی معاف کر دینے میں اچھی ہے۔
لیجنڈ نے مشورہ دیا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے اپنے ازدواجی تعلقات کو پٹڑی سے اتارنےنہ دیں۔ جس کی غلطی ہے اسے اپنی غلطی تسلیم کر لینی چاہیے اور بس زندگی کو خوشگوار انداز میں آگے بڑھانا چاہیے۔
جان لیجنڈ اور کریسی ٹیگین کی شادی کو 10 سال ہو گئے ہیں، ان کے 3 بچے بھی ہیں اور وہ آج بھی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ آج بھی سوشل میڈیا ہو یا کوئی بھی پلیٹ فارم ہو جان لیجنڈ کو ہمیشہ اپنی اہلیہ کریسی ٹیگین کی تعریف کرتے ہوئے ہی پایا گیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp