دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، امن جرگے کا اعلامیہ جاری

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے زیر اہتمام امن جرگے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس پر اسپیکر اسمبلی سمیت 21 جرگہ اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق امن جرگہ نے تجویز دی ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی ایک جامع صوبائی ایکشن پلان مرتب کرے تاکہ امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک افغان کے تمام تاریخی تجارتی راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے، جبکہ پاک افغان خارجہ پالیسی کی تشکیل میں وفاق صوبائی حکومت سے مشاورت کرے اور سفارتی سطح پر روابط کو ترجیح دی جائے۔

جرگے نے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان تناؤ کم کرنے کی سفارش کی، ساتھ ہی کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئینی مدت کے مطابق بلایا جائے۔

اعلامیے میں زور دیا گیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے اور امن و امان سے متعلق اسمبلی کی منظور شدہ قراردادوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

Declaration Kp Assembly Aman Jirga 2025 by Muhammad Nisar Khan Soduzai

 

مزید کہا گیا کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) داخلی سلامتی کی قیادت کریں گے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ صوبے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

اعلامیے میں غیر قانونی محصولات، بھتہ خوری اور شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیر قانونی نکاسی کے خاتمے کے لیے مربوط پالیسی تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں اور ان کی قانونی بنیادوں کے بارے میں ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

مزید برآں، صوبائی سطح پر امن کے لیے فورمز قائم کرنے کی سفارش کی گئی جن میں غیر سرکاری اراکین کو بھی شامل کیا جائے، جبکہ شہری سطح پر پولیس، کنٹونمنٹ بورڈز اور بلدیاتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے خصوصی سیلز قائم کیے جائیں۔

اعلامیے کے مطابق ان سیلز کو چیک پوسٹوں کے خاتمے کے لیے مقررہ وقت پر منصوبے تیار کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

جرگے نے مقامی حکومتوں کے استحکام اور مالی تحفظ کے لیے آئینی ترامیم کی سفارش بھی کی۔ مزید کہا گیا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کو صوبائی فنانس کمیشن (پی ایف سی) کے ساتھ منسلک کیا جائے اور وفاق صوبے کے آئینی مالی حقوق کی مد میں واجب الادا رقم فوری ادا کرے۔

اعلامیے کے آخر میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت بین الصوبائی تجارت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟