جیکب آباد کی عدالت کا علی زیدی کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیکب آباد کی سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سیشن عدالت نے سپرنٹینڈنٹ جیل کو احکامات دیے ہیں کہ علی زیدی کو جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عدالت نے احکامات دیے ہیں کہ ایم پی او کے تحت زیر حراست علی زیدی کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ علی زیدی کو وکلا اور رشتے داروں کے ساتھ ملاقات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

عدالتی احکامات کے باوجود علی زیدی کو سہولیات نہیں دی جا رہیں: ترجمان پی ٹی آئی سندھ

دوسری جانب تحریک انصاف سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود علی زیدی کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ علی زیدی کو 3 دن سے کچھ کھانے کو نہیں دیا جارہا۔ اس کے علاوہ اہل خانہ اور وکلا تک بھی رسائی نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ علی زیدی کی طبیعت ناساز ہے۔ انھیں ادویات کی فراہمی ناگزیر ہے مگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک سندھ حکومت کا وطیرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ علی زیدی کے ساتھ ہونے والے سلوک پر نوٹس لیں۔ عدالتی احکامات کی پیروی نہ کرنے پر سپرنٹینڈنٹ جیل جیکب آباد کو معطل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق ہم نے پہلے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جیکب آباد جیل میں علی زیدی کی جان کو خطرہ ہے۔ اگر دوران حراست ان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ علی زیدی کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک پر آواز اٹھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟