گوگل نے مراکشی سرحد سے چھیڑ چھاڑ کی تردید کردی

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے مراکش میں صارفین کے لیے ویسٹرن صحارا کی متنازعہ سرحد کے ڈاٹڈ لائنز ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقشوں پر سرحد کی یہ نمائش ہمیشہ مختلف رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے ہاتھوں گوگل میپس ٹیم کی پٹائی، مگر کیوں؟

گوگل کے ایک ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم نے گوگل میپس پر مراکش یا ویسٹرن صحارا میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ یہ لیبلز متنازعہ علاقوں کے حوالے سے ہماری طویل مدتی پالیسی کے مطابق ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گوگل میپس کو مراکش کے علاوہ کہیں استعمال کرنے والے صارفین ویسٹرن صحارا اور اس کی متنازعہ سرحد کے لیے ڈاٹڈ لائن دیکھتے ہیں، جبکہ مراکش میں صارفین ویسٹرن صحارا نہیں دیکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس پر کراچی کے 65 مقامات کیوں ’بدنام‘ ہوئے؟

ویسٹرن صحارا ایک وسیع معدنی وسائل سے مالا مال سابقہ ہسپانوی کالونی ہے، جو زیادہ تر مراکش کے زیر کنٹرول ہے، مگر کئی دہائیوں سے آزادی پسند تحریک پولیساریو فرنٹ نے اس پر دعویٰ کیا ہوا ہے، جسے الجزائر کی حمایت حاصل ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلے مراکش، پولیساریو فرنٹ، الجزائر اور موریطانیہ سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا کہا تھا تاکہ ایک جامع سمجھوتہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مغربی صحارا کو مراکش کا حصہ تسلیم کر لیا

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی کوشش پر کونسل نے 2007 میں رباط کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کی حمایت کی، جس میں ویسٹرن صحارا کو مراکش کی مکمل خودمختاری کے تحت محدود خود مختاری دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ