سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ سری لنکن کھلاڑی سیریز جاری رکھنے کے بجائے واپس جانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو
مینجر سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی کہا ہے کہ کھلاڑی اب واپس جانے کے خواہاں ہیں، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرے میں۔ 16 کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست دیدی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے اسلام آباد میں ملاقات، سری لنکن ٹیم کو فول پروف اور پریذیڈینشل سیکورٹی کی پیشکش۔ pic.twitter.com/zJiwkry6wM— Abdur Rouf Khan (@AbdurRoufKhan6) November 12, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں انہیں سکیورٹی کی تفصیلات بریف کی جائیں گی۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے بھی آج آرام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے شام میں ہونے والا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
واضح رہے کہ سری لنکا پاکستان کے خلاف باقی 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کھیلنے والا ہے، تاہم اس دوران ٹیم کی واپسی پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا۔














