رواں سال کا سب سے طاقتور شمسی دھماکا، عالمی ریڈیو بلیک آؤٹ کا خطرہ

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے بتایا کہ منگل کی صبح سورج نے زبردست سرگرمی ظاہر کرتے ہوئے X5.1 کلاس کا سب سے طاقتور شمسی دھماکا خارج کیا، جس کے نتیجے میں مواصلات میں خلل پڑا۔

سال 2025 کا یہ سب سے شدید شمسی دھماکا صبح تقریباً 5 بجے (ایسٹرن اسٹینرڈ ٹائم) پر عروج پر پہنچا، جو اکتوبر 2024 کے بعد سب سے شدید آؤٹ برسٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے آسمان پر روشنیوں اور رنگینیوں کا رقص

شمسی دھماکے کے باعث افریقہ اور یورپ میں ریڈیو بلیک آؤٹ ہوا اور زمین کے سورج کی روشنی میں آنے والے حصے میں ہائی فریکوئنسی کمیونیکیشن متاثر ہوئی۔

امریکا کی نیشنل اوشنک اینڈ اٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن  کے مطابق اس دھماکے کے ساتھ خارج ہونے والا کورونا ماس ایجیکشن(سی ایم ای) انتہائی توانائی والا اور سورج کے دھبے کے علاقے سے اب تک سب سے تیز رفتار تھا۔

ماہرین نے کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر جیومیگنیٹک اسٹورم وارننگ میں تبدیلی کریں گے۔ مزید 2 سی ایم ای کے رات کے دوران زمین پر اثر انداز ہونے کی توقع ہے۔

یہ دھماکا گزشتہ اتوار اور پیر کے بڑے شمسی دھماکوں کی ایک سیریز کا حصہ تھا۔ موجودہ صورتحال کے مطابق نوا نے G3 واچ جاری کی ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایک طاقتور جیومیگنیٹک طوفان زمین کے مقناطیسی میدان اور مواصلات کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا

 اگر واچ لیول G4 تک بڑھایا گیا تو زمین پر بجلی، کمیونیکیشن اور اسپیس کرافٹ کی سرگرمیوں میں وسیع مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ سب سے زیادہ خطرے کی سطح G5 ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2023 میں بھی ایک بڑا شمسی دھماکا ہوا تھا، جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تھا اور زمین پر تقریباً 2 گھنٹے تک ریڈیو مواصلات میں خلل ڈال گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ