کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ پریانکا ایک بڑے سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے، جس میں اُنہیں تقریباً 1.5 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ستمبر میں پیش آیا جب پریانکا نے آن لائن ایک چیز آرڈر کی۔ تھوڑی دیر بعد اُن کے فون پر ایک لنک موصول ہوا، جسے کلک کرنے پر ہیکرز کو اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی۔
یہ بھی پڑھیے جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور انویسٹمنٹ اسکیم صارفین کو کس طرح لوٹتے ہیں؟
ہیکرز نے اُن کے اکاؤنٹ سے مختلف رابطوں پر پیغامات بھیجے اور فوری رقم بھیجنے کی درخواست کی۔ کئی لوگوں، بشمول اُپندر اور اُن کے بیٹے نے بھی یہ سمجھ کر رقم بھیج دی کہ یہ پیغام پریانکا کی طرف سے آیا ہے۔
اُپندر کا فون اور اُن کے مینیجر کا نمبر بھی اس دوران ہیک ہو گیا جب پریانکا نے اُنہیں صورتحال بتانے کے لیے کال کی۔ جب تک خاندان کو حقیقت کا علم ہوا، تقریباً 1.5 لاکھ روپے منتقل ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان میں موبائل ہیکنگ کی بڑی کارروائی، اپنے موبائل کو کیسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے؟
شکایت درج کرانے کے بعد مقامی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کو بہار کے ضلع دَشرتھ پور تک پہنچایا، جہاں سے وِکاس کمار نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔














