سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں حکومت کے حق میں ووٹ دینے والے 2 اراکین آج بھی ووٹ دیں گے اور حکومت کے پاس مزید 3 حمایتی ارکان موجود ہیں۔
صحافی کے سوال پر کہ یہ ارکان کس کے ساتھ ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ 2 اراکین اس وقت میرے گھر میں ہیں، اور 3 دیگر ارکان پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
انہوں نے لکھنے پڑھنے کی عادت نہ ہونے کے سبب چھوٹی غلطیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کاما یا فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واڈا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ میں حکومت کے حق میں ووٹ دینے والے 2 اراکین آج ووٹ دیں گے اور حکومت کے پاس مزید 3 حمایتی ارکان بھی موجود ہیں۔@KulAalam @asifbashirch pic.twitter.com/7wXaiXe2kA
— Media Talk (@mediatalk922) November 13, 2025
فیصل واوڈا نے 26 نومبر کو اپنے بھائی کی غیر حاضری کا ذکر کیا اور سی ایم خیبر پختونخوا کے امن جرگے کے اقدامات کی تعریف کی، ساتھ ہی کہا کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، یہ کوئی اچھی چیز نہیں، میں ان کا خیرخوا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی، جس کا مقصد پارٹی اور جمہوری عمل میں سرگرمی پیدا کرنا ہے۔














