راجستھان میں کار اور اونٹ کا خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں ایک کار اور اونٹ کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد اونٹ کار کے اندر پھنس گیا، حادثہ پھالودی-ڈیچو روڈ پر کولو پابوجی کے قریب پیش آیا، جس میں گاڑی کا ڈرائیور اور اونٹ دونوں زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں حملے کا شکار اونٹنی ‘چاندنی’ کی کامیاب سرجری، صحتیابی کا سفر شروع

عینی شاہدین کے مطابق ایک آوارہ اونٹ اچانک سڑک پر آگیا، جس کے باعث ڈرائیور کو بریک لگانے کا موقع نہ مل سکا۔ جودھپور کے رہائشی رام سنگھ کی کار تیز رفتاری کے باعث سیدھی اونٹ سے جا ٹکرائی، جس سے گاڑی کا بمپر، بونٹ اور ونڈ اسکرین بری طرح تباہ ہوگئے۔

تصادم کی شدت سے گاڑی کی چھت اور شیشہ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں اونٹ کا سر اور جسم کا بالائی حصہ کار کے اندر پھنس گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ اونٹ کار کے اندر سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس کا بڑا حصہ گاڑی کے ملبے میں اٹکا ہوا تھا۔

مقامی افراد فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمی ڈرائیور کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اسے جودھپور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق رام سنگھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان کی اونٹ منڈی عید قربان پر انوکھا نظارہ دکھاتی ہے

اونٹ تقریباً دو گھنٹے تک کار کے اندر پھنسا رہا، جسے بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور اہلِ علاقہ نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے نکالا۔ امدادی کام میں ایک JCB مشین بھی استعمال کی گئی تاکہ گاڑی کو کاٹ کر اونٹ کو بحفاظت نکالا جا سکے۔

حکام کے مطابق اونٹ کو معمولی زخم آئے، تاہم جان لیوا چوٹ نہیں لگی اور آزاد ہوتے ہی وہ جائے حادثہ سے دور بھاگ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے