دُنیائے کرکٹ میں بابر اعظم سے اچھی کور ڈرائیو کوئی نہیں کھیلتا: شاہد آفریدی

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ نازآل راؤنڈرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دُنیائے کرکٹ میں بابر اعظم سے اچھی کور ڈرائیو کھیلنے والا کوئی کھلاڑی نہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان دنیا میں سب سے بہترین کورڈرائیو کھیلنے والے پاکستانی بیٹر ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم اپنی کلائی کے شاندار استعمال کے لیے ملک اور بیرون ملک دُنیا کرکٹ میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔

شاہد آفریدی سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ بابر اعظم بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اور اسمتھ میں سے کون سا بیٹر سب سے اچھی کور ڈرائیو شاٹ کھیلتا ہے تو شاہد آفریدی نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بابر اعظم دنیائے کرکٹ میں سب سے خوبصورت کور ڈرائیو شاٹ کھیلنے والے بلے باز ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کے علاوہ بابراعظم کے کور ڈرائیو کھیلنے کے انداز کو انگلش کرکٹ لیجنڈ ناصر حسین اور سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے بہت سراہا تھا۔

ناصر حسین نے کہا تھا کہ میں نے کوہلی کے کھیل کے بارے میں بھی بات کی ہے لیکن بابراعظم کی کورڈرائیو بالکل غیر معمولی ہے۔ ایسا ہی سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے بھی کہا کہ بہترین کور ڈرائیو کے حوالے سے بابر اعظم کے علاوہ میرے پاس اور کوئی انتخاب نہیں۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ بابر اعظم پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے مشورے پرعمل کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ کھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کرتے ہیں اورہم نےبابر اعظم کو موقع دیا ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اس وقت مکی آرتھرکی انتظامیہ ٹیم کی تمام صیلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے زبردست کام کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp