کچھ افراد کے ہاتھوں کی رگیں بہت زیادہ ابھری ہوئی کیوں ہوتی ہیں؟

پیر 30 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچھ افراد کو پروا نہیں ہوتی کہ ان کے ہاتھوں کی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہیں جبکہ دیگر پھولی ہوئی رگوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ انہیں بڑھاپے کی نشانی محسوس ہوتی ہے۔

ہاتھوں کی رگوں کا بہت زیادہ نمایاں ہونا علم الامراض سے متعلق نہیں، درحقیقت ہر فرد کے ہاتھوں کی رگیں کسی حد تک پھولی ہوئی ہوتی ہیں۔

آسان الفاظ میں یہ ایک عام چیز ہے مگر کچھ افراد کو اس کا نظارہ پسند نہیں ہوتا۔

یہ کوئی طبی مسئلہ نہیں مگر کچھ افراد کو لگتا ہے کہ اس سے ان کے ہاتھ بدصورت ہوگئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ تاثر درمیانی عمر کی خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے کیونکہ انہیں عمر بڑھنے کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔

کچھ مردوں کو بھی لگتا ہے کہ ہاتھوں کی رگوں کا پھولنا عمر میں اضافے کی نشانی ہے۔

ماہرین طب کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مردوں کے ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں مگر بیشتر کو اس کی پروا نہیں ہوتی۔

تو پاتھوں کی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہونے کی وجہ کیا ہے؟
ایسا بہت زیادہ فٹ اور صحت مند افراد کے ہاتھوں میں بھی ہوسکتا ہے، ایسا ان افراد کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے جو بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں، جبکہ ہاتھوں پر چربی نہ ہونے پر بھی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہوسکتی ہیں۔

بڑھاپے میں ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں جس پر کنٹرول ممکن نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ موٹاپے کے شکار ہیں تو چربی ہاتھوں کی ان رگوں کو دبا دیتی ہے اور وہ نظر نہیں آتیں۔

تو کیا یہ کسی سنگین مسئلے کی وجہ سے تو نہیں ہوتا؟
ہاتھوں کی رگوں کا ابھرنا کسی بیماری کا نتیجہ نہیں ہوتا، البتہ کبھی کبھار یہ دوران خون میں رکاوٹ کے باعث بھی ہوتا ہے یا سینے یا پسلیوں میں کسی مسئلے کے باعث بھی ہوتا ہے۔

مگر ایسے کیسز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

تو کیا رگوں کو ابھرنے سے روکنا ممکن ہے؟
اگر ہاتھوں کی رگیں عمر بڑھنے کے نتیجے میں نمایاں ہوئی ہیں تو انہیں ابھرنے سے روکنا ممکن نہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ہاتھوں کی رگیں بتدریج زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں مگر اس حوالے سے جسمانی چربی بھی کردار ادا کرتی ہے۔

ورزش یا چربی نہ ہونے کے نتیجے میں اگر رگیں ابھرتی ہیں تو وہ وقت کے ساتھ غائب بھی ہوجاتی ہیں۔

اب کاسمیٹک سرجری سے ان رگوں کو چھپانا ممکن ہے مگر اس پر کافی پیسے خرچ ہوجاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟