ریاض سیزن 2025 میں عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونالڈسن المعروف مسٹر بیسٹ کے (Beast Land) بیسٹ لینڈ زون کا افتتاح ہو گیا۔ اس موقع پر مسٹر بیسٹ نے اپنے مشہور آن لائن چیلنجز کو حقیقی دنیا میں پیش کیا اور شائقین کے ساتھ بھرپور جشن منایا۔
مزید پڑھیں: ریاض سیزن 2025: تینوں بڑے خانز اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ جمع
تقریب میں بڑی تعداد میں مداح موجود تھے جو مسٹر بیسٹ سے ملنے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے آئے تھے۔ شرکا مختلف چیلنجز میں حصہ لے کر 2 ملین ریال سے زائد کے انعامات جیت سکتے ہیں۔
ہر دن بہترین کارکردگی دکھانے والے شرکا کو کیش انعامات دیے جاتے ہیں، اور سیریز کے اختتام پر سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے کو گرینڈ پرائز دیا جائے گا۔ گیمز میں مہارت، رفتار اور چیلنجز کا امتزاج مسٹر بیسٹ کے معروف انداز پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ
بیسٹ لینڈ میں تفریح کے مزید مواقع بھی موجود ہیں، جیسے 20 سے زائد فوڈ اور بیوریج آئوٹس اور مختلف انٹرایکٹو سرگرمیاں۔ ریاض سیزن کے یہ زونز شائقین کو کھیل، تفریح اور تخلیقی تجربات کا ایک منفرد موقع فراہم کرتے ہیں، اور سعودی عرب کی تفریحی صنعت میں عالمی معیار کے تجربات پیش کر رہے ہیں۔

















