ریاض سیزن 2025: تینوں بڑے خانز اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ جمع

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف ’مسٹر بیسٹ‘ کی بالی ووڈ کے مایہ ناز فنکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ تصویر سعودی عرب میں منعقدہ جوائے فورم 2025 کے دوران لی گئی تھی۔

مسٹر بیسٹ نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا، کیا ہم سب کو اکٹھے کچھ کرنا چاہیے؟‘۔ ان چاروں شخصیات کی ایک ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

مداحوں نے اس تصویر پر مختلف ردِعمل دیا ایک صارف نے لکھا کہ ’امبانی کے بعد صرف مسٹر بیسٹ ہی ہیں جنہوں نے تینوں خانز کو ایک فریم میں لا کھڑا کیا‘۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مسٹر بیسٹ اگلے بڑے کولیب کی تیاری میں ہیں کیا؟‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ

اس تصویر کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ شاید مسٹر بیسٹ اور بالی ووڈ کے تینوں خانز کے درمیان کوئی بڑا بین الاقوامی منصوبہ زیر غور ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ تینوں کو آخری بار ایک ساتھ عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کی اسکریننگ میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ آریان خان کی ڈائریکٹوریل ڈیبیو ویب سیریز میں بھی نظر آئے، اگرچہ انہوں نے کوئی مشترکہ سین نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 40 کروڑ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ شادی کے لیے پیسے ادھار لیں گے!

یہ تصویر 16 اکتوبر کو ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ایونٹ جوائے فورم 2025 کے دوران لی گئی ہے۔ یہ ستاروں سے سجا ہوا ایونٹ دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی میزبانی کر رہا تھا، جن میں ڈانا وائٹ، شکیل او نیل، ٹیری کروز، گیری وے نرچک، لی جنگ جے، اور ریان سیکریسٹ شامل تھے۔ اس کے علاوہ عالمی کمپنیاں ایم بی سی سٹیڈیوز، سکائی سپورٹس، یوایف سی، ڈی اے ذیڈ این، ڈبلیو ڈبلیو ای اور نیٹ فلکس کے مندوبین بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

عالمی فوجی اخراجات 2025 میں بڑھ کر 2887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟