ڈاکٹر خلیل الرحمان کولمبو سیکیورٹی کانکلیو اجلاس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کریں گے

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمان 19 سے 20 نومبر تک نئی دہلی میں ہونے والے 7ویں کولمبو سیکیورٹی کانکلیو (CSC) کے اجلاس میں ملک کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام

یہ دعوت بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوال کی جانب سے دی گئی تھی۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوبارہ فعال کرنے پر زور دیا ہے۔

اپریل 2025 میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو BIMSTEC کا چیئر منتخب کیا گیا تھا، اور ڈھاکا SAARC عمل کی بحالی کی بھی کوششیں کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: حسینہ واجد کے متنازع انٹرویو پر بنگلہ دیش کا بھارت سے احتجاج، میڈیا رسائی محدود کرنے کا مطالبہ

ڈاکٹر خلیل الرحمٰن پہلے چین انڈین اوشن ریجن فورم میں بنگلہ دیش کی قیادت کر چکے ہیں۔ کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں ان کی شرکت علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے