غزہ میں انسانی بحران شدید، اسرائیلی پابندیوں نے امدادی کوششیں مفلوج کر دیں

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو جان بوجھ کر محدود کر کے ایجنسی کی کارروائیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

جبکہ شدید بارشوں اور سرد موسم کے آغاز کے ساتھ 2 ملین سے زائد بے گھر فلسطینی انتہائی خراب حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یو این جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے احکامات اور اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کی سفارشات کے باوجود ایجنسی پر عائد پابندیاں ختم نہیں کر رہا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فنڈنگ میں اضافہ نہ ہوا تو ایجنسی کی بنیادی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔

لازارینی کا کہنا تھا کہ فنڈز کی کمی کے باعث ایجنسی ’ہفتہ بہ ہفتہ‘ کام کر رہی ہے۔ ہمیں نومبر کی تنخواہیں دینے کی امید ہے، لیکن دسمبر کے لیے کچھ معلوم نہیں، انہوں نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا۔

اسرائیلی الزامات، امریکی فنڈنگ معطل

اسرائیل نے 2023 کے حملے سے متعلق بے بنیاد الزامات لگا کر UNRWA کو اپنی سرزمین پر کام کرنے سے روک دیا تھا۔ ان الزامات کے بعد امریکا، جو ایجنسی کا سب سے بڑا ڈونر رہا ہے، نے اپنی امداد معطل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر حملے کی قانونی حیثیت کیا ہے، اسرائیلی فوج کے وکلا سر پکڑ کے بیٹھ گئے

اس فیصلے کے باعث عالمی عملہ واپس بلانا پڑا، جس سے ایجنسی کی خوراک کی تقسیم متاثر ہوئی۔اس کے باوجود غزہ میں اب بھی 12 ہزار سے زیادہ مقامی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔

سرد موسم میں زندہ رہنا ایک ڈراؤنا خواب

موسمی حالات، خوراک کی قلت اور ناکافی پناہ گاہوں نے لاکھوں فلسطینیوں کے لیے شدید انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔

یو این نے خبردار کیا ہے کہ اگر امداد کی رفتار نہیں بڑھی تو غزہ میں بھوک، بیماریوں اور بے گھری کا بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ امدادی سامان کے ٹرکوں کی محدود آمد نے صورتحال کو اس حد تک بگاڑ دیا ہے کہ کئی خاندان کھلے آسمان تلے سرد بارشوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری اور امدادی ڈونرز سے فوری اضافی فنڈنگ اور اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غزہ میں جاری انسانی تباہی کو روکا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے