فرانس میں پاکستانیوں کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے گا، نکولس گیلے

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفارت خانہ فرانس میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی اور تعلیمی مواقعوں میں اضافہ کرے گا تاکہ وہ فرانس میں اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں جہاں بیشتر اداروں میں انگلش پڑھائی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں فرانسیسی ایلومنائی ڈے سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن تمام ممالک کے سیکڑوں اور ہزاروں لوگوں کو دوبارہ جوڑنے کے لیے منایا جا رہا ہے جنہوں نے اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی، یا اس کا کچھ حصہ فرانسیسی یونیورسٹیوں یا دیگر تعلیمی اداروں میں حاصل کیا۔

فرانس کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ فرانسیسی ایلومنائی پاکستان، پاکستانیوں کا پلیٹ فارم ہے جنہوں نے فرانسیسی جامعات میں تعلیم حاصل کی ہے، یہ ادارہ نوجوان نسل کو باوقار اداروں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے تاکہ وہ کامیاب کیریئر کی تعمیر کے لیے ان باوقار اداروں کا انتخاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلقات 1960 کی دہائی کے اوائل سے ہیں، حال ہی میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ پھر بھی فرانسیسی سفارت خانہ پاکستانی حکام کے تعاون سے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔

نکولس گیلے نے کہا کہ فرانسیسی جامعات میں پاکستانی طلبا کی تعداد بڑھانے کی کوششیں 2003 میں اس وقت شروع ہوئیں جب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے فرانس میں پی ایچ ڈی کے لیے سکالرشپ پروگرام شروع کیا۔ فرانس میں اب تک 670 پاکستانی طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

پاکستان میں فرانس کے سفیر نے کہا کہ فرانسیسی حکومت اور جامعات پاکستانی طلبا کے لیے سالانہ 30 وظائف کی فنڈنگ کرتی ہیں جبکہ یورپی ممالک میں بھی ہر سال درجنوں طالب علموں کو اسکالر شپ دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ